شیلانگ، 9 ؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )میگھالیہ اسمبلی نے آج گڈس اینڈسروس ٹیکس (جی ایس ٹی ) آئینی ترمیمی بل کی منظوری کرلیا ۔وزیر قانون روشن وارجری نے بل کی منظوری کے لیے حکومت کی تجویز پیش کی تھی ۔کسی کے بھی مخالفت نہ کرنے کے ساتھ اسمبلی کے اسپیکر اے ٹی منڈل نے ایوان کی طرف سے بل کی منظوری کے لیے حکومت کی تجویز کو منظوری دینے اور قبول کرنے کا اعلان کیا۔اس سے قبل ، سیشن سے پہلے کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کرنے والے وزیر اعلی مکل سنگما نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ایسے اشارے ہیں کہ پورے ملک میں جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد ریاست کے ریونیو کا نقصان نہیں ہو گا۔میگھالیہ جی ایس ٹی بل کو منظوری دینے والی ملک کی 17ویں ریاست اور ہماچل پردیش کے بعد کانگریس کی حکمرانی والی دوسرا ریاست ہے۔